Imran Series, Top Mission, Mazhar Kaleem, عمران سیریز, ٹاپ مشن, مظہر کلیم,
خاص نمبر :: ٹاپ مشن :: مصنف مظہر کلیم ۔
سلاجیم :- ہزاروں سال پہلے کرہ ارض پر پائی جانے والی ایسی مخلوق
جس کاسر بیل کا اور جسم انسانوں کا تھا۔ سلاجیم:- ایسی مخلوق جس میں طاقت کوٹ کوٹ
کر بھری ہوئی تھی اور جو ناقابل تسخیر اور ناقابل شکست تھی۔
سلاجیم:- ایسی مخلوق جس نے
اس دور میں عام انسانوں کو انتہائی بے دردی سے تہ تیغ کردیا تھا۔ جو انسانوں کی
بجائے طوفان نوح کی وجہ سے مکمل فنا ہو گئی۔
بلیک تھنڈر :- ایسی بین الاقوامی تنظیم جس کے سائنسدان سلاجیم
مخلوق کے ہزاروںسال پرانے ملنے والے ڈھانچے کے ڈی این اے سے کلوننگ کے ذریعے
دوبارہ اس مخلوق کو وجود میں لے آنے میں کامیاب ہوگئے کیوں اور کیسے ؟ بلیک
تھندڈر:- جو سلاجیم مخلوقت کو پوری دنیا کے انسانوں کے خلاف استعمال کرنا چاہتی تھی
۔ پھر ؟ سلاجیم :- جس کے خاتمے کے لئے دنیا کی تمام سپر پاورز نے پاکیشیا سیکرٹ
سروس کو حرکت میں لانے کی درخواست کی۔
سلاجیم :-جسے کے خاتمے کے لئے عمران اور پاکیشیا سیکرٹ سروس جیسے ہی
حرکت میں آئی عمران اور اس کے ساتھی موت کے پنجوں میں پھنستے چلے گئے۔
وہ لمحہ جب عمران اور پاکیشیا سیکرٹ سروس مکمل
طور پر بے بس کر دئے گئے۔ پھر ؟
انتہائی دلچسپ، حیرت انگیز، تیز رفتار اور
انتہائی خوفناک ایکشن سے بھرپور ایک یادگار ناول۔
No comments:
Post a Comment