Friday, November 11, 2022

Imran Series, Ankana, Mazhar Kaleem, عمران سیریز, انکانا, مظہر کلیم,

Imran Series, Ankana, Mazhar Kaleem, عمران سیریز, انکانا, مظہر کلیم,

 

Imran Series, Ankana, Mazhar Kaleem, عمران سیریز, انکانا, مظہر کلیم,



عارف والہ سے افتخار حسین لکھتے ہیں آپ کے ناول انتہائی شوق سے پڑھتا ہوں۔ آپ کے ناول پڑھتے ہوئے یوں محسوس ہوتا ہے کہ جیسے میری نظرون کے سامنے باقاعدہ فلم چل رہی ہو اور یہ بات میں نے صرف آپ کے ناولوں میں ہی محسوس کی ہے۔ پھر ایسا ہے کہ آپ کے ناولوں کے قارئین کے حلقہ انتہائی تیزی سے وسیع طر ہوتا چلا جارہا ہے اس لئے آپ قطعی مبارکباد کے مستحق ہیں۔ محترم افتخار حسین صاحب۔ خط لکھنے اور پسند کرنے کا شکریہ بیحد۔ میری ناول لکھتے ہوئے ہمیشہ یہی کوشش ہوتی ہے کہ ناول کی کسی سچوئیشن میں کوئی جھول پیدا نہ ہو اور ناول کا ٹمپو ایک مخصوص رفتار سے شروع سے آخر تک قائم رہے۔ یہی وجہ ہے کہ آپ کو ناول پڑھتے ہوئے کہیں نہ کہیں ذہنی جھٹکے لگتے ہیں اور نہ ہی آپ کو بوریت محسوس ہوتی ہے۔ اور کہانی کا ہر لمحہ کسی فلم کے سین کی طرح مکمل انداز میں آپ کی نظروں سے گذرتا چلا جاتا ہے۔ امید ہے آپ آئیندہ بھی لکھتے رہیں گے۔ اب اجازت دیں۔ واسلام مظہر کلیم ایم ایے۔

 

(اس کتاب پر انکانا (Ankana) کے تمام نام، مقامات، کردار، واقعات اور پیش کردہ مناظر قطعی فرضی ہیں۔ کسی قسم کی جزوی یا کلی مطابقت محض اتفاقیہ ہو گی جس کے لئے پبلشر، مصنف اور پرنٹرز قطعی ذمہ دار نہ ہونگے۔)

 

نام کتاب، Book Name

Imran Series, Ankana

عمران سیریز، انکانا

سیریز، Series

عمران سریریز، Imran Series

مصنف، Author

Mazhar Kaleem, مظہر کلیم

صفحات، Pages

182

حجم، Size

6.00 MB

ناشر(ان)، Publisher(s)

 

مطبع، Printers

 

 

 

READ ONLINE Ankana

DOWNLOAD Ankana

 

  





Tuesday, November 8, 2022

Imran Series 40, Dilchasp Hadsa, Ibn-e-Safi, عمران سیریز, دلچسپ حادثہ, ابن صفی,

 Imran Series 40, Dilchasp Hadsa, Ibn-e-Safi, عمران سیریز, دلچسپ حادثہ, ابن صفی,


Imran Series 40, Dilchasp Hadsa, Ibn-e-Safi, عمران سیریز, دلچسپ حادثہ, ابن صفی,


 

کوئی نہیں جانتا کہ کب اس کے ستارے گردش میں آجائیں! جوزف کے بیان کے مطابق عمران نے بس یونہی بیٹھے بٹھائے وہ مصیبت اپنے سر مول لی تھی اور نہ کہاں عمران اور کہاں مسز پھٹاکیا۔۔۔! مسز پھٹاکیا کم از کم پچاس کے لگ بھگ رہی ہو گیً پکا جامنی رنگ تھا! آنکھیں چھوٹ چھوٹی اور دھندلی تھیں البتہ پستہ قد تھی۔ مگر وزن ڈھائی تین من سے کسی طرح کم نہ رہا ہو گا۔ عمران کی پڑوسن تھی۔۔۔! جوزف کا بیان ہے کہ وہ اپنے فلیٹ سے نکلی تھی اور اس کے ہاتھ میں لوہے کے پائپ کا دو فٹ لمبا ایک ٹکڑا تھا۔ اور وہ شاید جلدی میں کہیں جارہی تھی۔ عمران باہر سے آیا تھا۔ برآمدے میں دونوں کا سامنا ہوا۔ عمران نے اپنے دونوں ہاتھ پھیلا دئیے اور راستہ روک کر کھڑا ہو گیا۔  مسز پھٹاکیا  بوکھلا کر دو قدم پیچھے ہٹی، حیرت کی بات تھی۔ سالہا سال سے پڑوسی ہونے کے باوجود آج تک دونوں کے درمیان کبھی رسمی قسم کی گفتگو بھی نہیں ہوئی تھی چہ جائیکہ اس طرح بے تکلفانہ انداز میں راستہ روک کر کھڑے ہو جانا۔ "آج میں جواب سننا چاہتا ہوں ڈارلنگ" عمران نے کہا۔ اور مسز پھٹاکیا کا منہ حیرت سے کھل گیا۔ پھر وہ سنبھل کر بھرائی ہوئی آواز میں بولی۔ "کیا باکتا۔۔۔۔" "وہ باکتا وج میرے دل کی پکار ہے۔۔۔ !" عمران نے سینے پر ہاتھ رکھ کر ٹھنڈی سانس لی اور چاروں طرف دیکھ کر آہستہ سے بولا "ہم Love کرنا مانگنا کہ نہیں" "سو۔۔۔ وار ۔۔۔ کا ۔۔۔ باچہ!" وہ حلق پھاڑ کرچیخی اور لوہے کے پائپ والا ہاتھ گھما دیا۔ کھٹاک۔۔۔ ! عمران کی آنکھوں میں تارے ضرور ناچ گئے ہوں گے۔ وار بھرپور تھا۔ سر سے خون کی چادر چہرے پر آئی اور اس کے قدم لڑکھڑانے لگے۔ مسز پھٹاکیا پوری قوت سے چیخے جارہی تھی! ذرا سی دیر مین برآمدہ تماشائیوں سے بھر گیا۔ عرمان اس طرح آنکھیں پھاڑ رہا تھا جیسے اسے کچھ بجھائی نہ دے رہا ہو۔ ہونٹ آہستہ آہستہ ہل رہے تھے۔ ۔۔۔ اور مسز پھٹاکیا حلق پھاڑ پھاڑ کر چیخ رہی تھی۔

 

(اس کتاب پر دلچسپ حادثہ (Dilchasp Hadsa) کے تمام نام، مقامات، کردار، واقعات اور پیش کردہ مناظر قطعی فرضی ہیں۔ کسی قسم کی جزوی یا کلی مطابقت محض اتفاقیہ ہو گی جس کے لئے پبلشر، مصنف اور پرنٹرز قطعی ذمہ دار نہ ہونگے۔)

 

نام کتاب، Book Name

Imran Series 40, Dilchasp Hadsa

عمران سیریز 40, دلچسپ حادثہ

سیریز، Series

عمران سریریز، Imran Series

مصنف، Author

ابن صفی، Ibn-e-Safi

صفحات، Pages

41

حجم، Size

3.90 MB

ناشر(ان)، Publisher(s)

 

مطبع، Printers

 

 

 

READ ONLINE Dilchasp Hadsa

DOWNLOAD Dilchasp Hadsa

 


Imran Series 07, Sanpon ke Shikari, Ibn-e-Safi, عمران سیریز, سانپوں کے شکاری, ابن صفی,

 Imran Series 07, Sanpon ke Shikari, Ibn-e-Safi, عمران سیریز, سانپوں کے شکاری, ابن صفی,

Imran Series 07, Sanpon ke Shikari, Ibn-e-Safi, عمران سیریز, سانپوں کے شکاری, ابن صفی,


تیمور اینڈ بارٹلے کا آفس پوری عمارت میں پھیلا ہوا تھا۔ ۔۔ اس فرم کے علاوہ اس عمارت میں اور کسی کا کاروبار نہیں تھا۔!۔۔ اسی بنا پر یہ عمارت کوبرا مینشن کے نام سے مشہور ہوگئی تھی! ایسے اس کا نام کچھ اور تھا! تیمور اینڈ بارٹلے کی فرم سانپ کی کھالوں کی تجارت کرتی تھی!۔۔۔۔ کاروبار بہت بڑا تھا۔ دفتر میں درجنوں کلرک تھے مختلف شعبوں کے مینجر الگ الگ تھے اور ان کی تعداد بارہ سے کسی طرح کم نہیں تھی۔ تین درجن شکاری تھے۔۔۔ جن کے ذمے سانپوں کی فراہمی کا کام تھا! ۔۔ لیکن یہ سپیرے نہیں تھے۔۔۔ اور نہ اس کے قائل تھے کہ بین سن کر سانپ جھومنے لگتے ہیں۔ یہ تعلیم یافتہ لوگ تھے اور سانپوں کے شاکر کے سلسلے میں ان کا طریق کار سائنٹیفک ہوتا تھا۔ انہیں بڑی بڑی تنخواہ ملتی تھی اور ان کی ظاہری حالت دیکھ کر کوئی نہیں کہ سکتا تھا کہ ان کا پیشہ اتنا حقیر اور گندہ ہوگا۔ کوبرا مینشن کا ہال فرم کا شوروم تھا! یہاں نہ صرف صدہا قسم کے سانپوں کی کھالیں موجود تھیں بلکہ مختلف اقسام سے تعلق رکھنے والے زندہ سانپ بھی کثیر التعداد میں تھے۔ ہفتے میں دو دن یہ شو روم پبلک میوزیم بن جایا کرتا تھا یعنی ہفتے میں دو دن ہر آدمی کسی روک ٹوک کے بغیر وہاں جاسکتا تھا۔  آج اتوار تھا۔۔۔ اور کوبرا مینشن کے اس برے ہال میں تل رکھنے کی جگہ نہ تھی۔ ۔۔ آج کاچھ غیر ملکی سانپ نمائش کے لئے رکھے گئے تھے جن میں جنوبی امریکہ کے جارا کاکا ۔۔۔ اور افریقہ کے بلیک مومبا بھی تھے۔

 

(اس کتاب سانپوں کے شکاری (Sanpon ke Shikari) کے تمام نام، مقامات، کردار، واقعات اور پیش کردہ مناظر قطعی فرضی ہیں۔ کسی قسم کی جزوی یا کلی مطابقت محض اتفاقیہ ہو گی جس کے لئے پبلشر، مصنف اور پرنٹرز قطعی ذمہ دار نہ ہونگے۔)

 

نام کتاب، Book Name

Imran Series 07, Sanpon ke Shikari

عمران سیریز 07, سانپوں کے شکاری

سیریز، Series

عمران سریریز، Imran Series

مصنف، Author

ابن صفی، Ibn-e-Safi

صفحات، Pages

34

حجم، Size

3.10 MB

ناشر(ان)، Publisher(s)

 

مطبع، Printers

 

 

 

READ ONLINE Sanpon ke Shikari

DOWNLOAD Sanpon ke Shikari


 


Monday, November 7, 2022

Imran Series 34, Imran ka Aghwa, Ibn-e-Safi, عمران سیریز, عمران کا اغوا, ابن صفی,

 Imran Series 34, Imran ka Aghwa, Ibn-e-Safi, عمران سیریز, عمران کا اغوا, ابن صفی,


Imran Series 34, Imran ka Aghwa, Ibn-e-Safi, عمران سیریز, عمران کا اغوا, ابن صفی,


 

صفدر ان دنوں میک اپ کرنے اور آواز بدلنے کی مشق کر رہا تھا، اس لئے فرصت کے اوقات میں عمران کا تعاقب کرنا اس کا محبوب مشغلہ بن گیا تھا۔ لیکن اس کا مقصد اپنی مشاقی کے امتحان کے علاوہ اور کچھ نہ تھا۔ اکثر عمران نے اسے ٹوکا بھی تھا اوربتایا تھاکہ اس کے میک اپ میں کس قسم کی خامی رہ گئی ہے۔ لہجہ اور آواز بدنلے کے اصولوں پر بحث بھی کی تھی۔ اور پھر ایسے حالات ہوں تو لاگ ہو ہی جائے گی۔ اب صفدر کو دھن تھی کہ کبھی فخریہ انداز میں عمران کو آگاہ کر سکے کہ وہ فلاں موقع پر اسے پہچان نہ سکا تھا۔ اور اسی دوران یہ حقیقت بھی اس پر واضح ہوئی کہ عمران عادتا حماقتیں کرتا ہے۔ اس سے پہلے وہ سمجھتا تھا کہ اس سے احمقانہ حرکتیں بعض مصالح کی بنا پر ہوتی ہیں۔ لیکن ان دنوں اس نے اندازہ لگایا کہ حماقتیں اس کی فطر ثانیہ بن کر رہ گئی ہیں۔  اس وقت بھی وہ پلازا ہوٹل کے ڈائنگ ہال میں تنہا اداس بیٹھا تھا، چہرے پر حماقتیں پھوٹ پڑی تھیں۔ البتہ لباس شرفوں اور باسلیقہ لوگوں والا ہی تھا۔ نفیس قسم کا ایوننگ سوٹ۔ صفدر آج بھی میک اپ میں تھا اور دل ہی دل میں بیحد خوش تھا کہ آج عمران اسے نہیں پہچان سکا حالانکہ کئی بار دونوں نظریں بھی ملی تھیں لیکن صفدر نے اسکی آنکھوں میں اس قسم کے آثار نہیں دیکھے تھے جن کی بنا پر وہ سمجھ سکتا کہ اس نے اسے پہچان لیا ہے۔

 

(اس کتاب پر اسرار چیخیں (Pur Israr Cheekhain) کے تمام نام، مقامات، کردار، واقعات اور پیش کردہ مناظر قطعی فرضی ہیں۔ کسی قسم کی جزوی یا کلی مطابقت محض اتفاقیہ ہو گی جس کے لئے پبلشر، مصنف اور پرنٹرز قطعی ذمہ دار نہ ہونگے۔)

 

نام کتاب، Book Name

Imran Series 34, Imran ka Aghwa

عمران سیریز 34, عمران کا اغوا

سیریز، Series

عمران سریریز، Imran Series

مصنف، Author

ابن صفی، Ibn-e-Safi

صفحات، Pages

74

حجم، Size

3.00 MB

ناشر(ان)، Publisher(s)

 

مطبع، Printers

 

 

 

READ ONLINE Imran ka Aghwa

DOWNLOAD Imran ka Aghwa


 


Featured Post

Imran Series, Ankana, Mazhar Kaleem, عمران سیریز, انکانا, مظہر کلیم,

Imran Series, Ankana, Mazhar Kaleem, عمران سیریز , انکانا , مظہر کلیم,   عارف والہ سے افتخار حسین لکھتے ہیں آپ کے ناول انتہائی شوق سے پ...