Tuesday, November 8, 2022

Imran Series 40, Dilchasp Hadsa, Ibn-e-Safi, عمران سیریز, دلچسپ حادثہ, ابن صفی,

 Imran Series 40, Dilchasp Hadsa, Ibn-e-Safi, عمران سیریز, دلچسپ حادثہ, ابن صفی,


Imran Series 40, Dilchasp Hadsa, Ibn-e-Safi, عمران سیریز, دلچسپ حادثہ, ابن صفی,


 

کوئی نہیں جانتا کہ کب اس کے ستارے گردش میں آجائیں! جوزف کے بیان کے مطابق عمران نے بس یونہی بیٹھے بٹھائے وہ مصیبت اپنے سر مول لی تھی اور نہ کہاں عمران اور کہاں مسز پھٹاکیا۔۔۔! مسز پھٹاکیا کم از کم پچاس کے لگ بھگ رہی ہو گیً پکا جامنی رنگ تھا! آنکھیں چھوٹ چھوٹی اور دھندلی تھیں البتہ پستہ قد تھی۔ مگر وزن ڈھائی تین من سے کسی طرح کم نہ رہا ہو گا۔ عمران کی پڑوسن تھی۔۔۔! جوزف کا بیان ہے کہ وہ اپنے فلیٹ سے نکلی تھی اور اس کے ہاتھ میں لوہے کے پائپ کا دو فٹ لمبا ایک ٹکڑا تھا۔ اور وہ شاید جلدی میں کہیں جارہی تھی۔ عمران باہر سے آیا تھا۔ برآمدے میں دونوں کا سامنا ہوا۔ عمران نے اپنے دونوں ہاتھ پھیلا دئیے اور راستہ روک کر کھڑا ہو گیا۔  مسز پھٹاکیا  بوکھلا کر دو قدم پیچھے ہٹی، حیرت کی بات تھی۔ سالہا سال سے پڑوسی ہونے کے باوجود آج تک دونوں کے درمیان کبھی رسمی قسم کی گفتگو بھی نہیں ہوئی تھی چہ جائیکہ اس طرح بے تکلفانہ انداز میں راستہ روک کر کھڑے ہو جانا۔ "آج میں جواب سننا چاہتا ہوں ڈارلنگ" عمران نے کہا۔ اور مسز پھٹاکیا کا منہ حیرت سے کھل گیا۔ پھر وہ سنبھل کر بھرائی ہوئی آواز میں بولی۔ "کیا باکتا۔۔۔۔" "وہ باکتا وج میرے دل کی پکار ہے۔۔۔ !" عمران نے سینے پر ہاتھ رکھ کر ٹھنڈی سانس لی اور چاروں طرف دیکھ کر آہستہ سے بولا "ہم Love کرنا مانگنا کہ نہیں" "سو۔۔۔ وار ۔۔۔ کا ۔۔۔ باچہ!" وہ حلق پھاڑ کرچیخی اور لوہے کے پائپ والا ہاتھ گھما دیا۔ کھٹاک۔۔۔ ! عمران کی آنکھوں میں تارے ضرور ناچ گئے ہوں گے۔ وار بھرپور تھا۔ سر سے خون کی چادر چہرے پر آئی اور اس کے قدم لڑکھڑانے لگے۔ مسز پھٹاکیا پوری قوت سے چیخے جارہی تھی! ذرا سی دیر مین برآمدہ تماشائیوں سے بھر گیا۔ عرمان اس طرح آنکھیں پھاڑ رہا تھا جیسے اسے کچھ بجھائی نہ دے رہا ہو۔ ہونٹ آہستہ آہستہ ہل رہے تھے۔ ۔۔۔ اور مسز پھٹاکیا حلق پھاڑ پھاڑ کر چیخ رہی تھی۔

 

(اس کتاب پر دلچسپ حادثہ (Dilchasp Hadsa) کے تمام نام، مقامات، کردار، واقعات اور پیش کردہ مناظر قطعی فرضی ہیں۔ کسی قسم کی جزوی یا کلی مطابقت محض اتفاقیہ ہو گی جس کے لئے پبلشر، مصنف اور پرنٹرز قطعی ذمہ دار نہ ہونگے۔)

 

نام کتاب، Book Name

Imran Series 40, Dilchasp Hadsa

عمران سیریز 40, دلچسپ حادثہ

سیریز، Series

عمران سریریز، Imran Series

مصنف، Author

ابن صفی، Ibn-e-Safi

صفحات، Pages

41

حجم، Size

3.90 MB

ناشر(ان)، Publisher(s)

 

مطبع، Printers

 

 

 

READ ONLINE Dilchasp Hadsa

DOWNLOAD Dilchasp Hadsa

 


No comments:

Post a Comment

Featured Post

Imran Series, Ankana, Mazhar Kaleem, عمران سیریز, انکانا, مظہر کلیم,

Imran Series, Ankana, Mazhar Kaleem, عمران سیریز , انکانا , مظہر کلیم,   عارف والہ سے افتخار حسین لکھتے ہیں آپ کے ناول انتہائی شوق سے پ...