Sunday, April 17, 2022

Fareedi Series, Tarantola, Complete Novel, Mazhar Kaleem, فریدی سیریز, ٹرنٹولا, مکمل ناول, مظہر کلیم ,

 Fareedi Series, Tarantola, Complete Novel, Mazhar Kaleem, فریدی سیریز, ٹرنٹولا, مکمل ناول, مظہر کلیم , 


ایک انتہائی خوفناک اور دل ہلا دینے والی کہانی۔  کیپٹن حمید کراہا لیکن ایک اور ضرف نے اسے کراہنے سے بھی مجبور کر دیا کیوں کہ اس کا ذہن تاریکیوں میں ڈوبتا چلا گیا۔ اسے ہوش آیا تو وہ ہسپتال میں پڑا تھا اور کرنل فریدی اس کے پاس بیٹھا ایک کتاب کے ورق الٹ پلٹ کر رہا تھا۔


 شکر ہے تمہیں ہوش آیا۔ فریدی نے کتاب بند کرے ہوئے کہا۔


تو آپ  کا خیال تھا کہ میں عالم بیہوشی میں اس دار فانی سے کوچ کر کے حورون سے ملاقات کرنے چلا آیا۔ حمید نے ہاتھ پر بندھی ہوئی پٹی کو بغور دیکھتے ہوئے کہا۔ ۔

 خیر اتنے باغیرت تو ہم بھی نہیں ۔ ۔ میں بے غیرت ہوں یا باغیرت ہوں تو آپ کا ساتھی ۔ 

ساتھی سمجھ کر ہی توہ میں نے تمہارا سب انتطام کر دیا تھا۔ ورنہ کارپوریشن والے کرتے ۔ فریدی بھی اج خوشگوار موڈ میں تھا یا شاید حمید کی دلجوئی کے لئے کہ رہا تھا۔ 

سر افتخا ر کا کیا ہوا؟۔ حمید نے پوچھا۔ 

ٹرنٹولا اسے گولی مار دینے میں کامیا ب ہو گیا۔ فریدی نے جواب دیا۔


 اتنے مین جگدیش ہاتھ میں فائل لئے اندر داخل ہوا۔ فریدی کو سلام کرنے کے بعد اس نے حمید پر ایک ہمدردانہ نظر ڈالی لیکن حمید نے اسے آنکھ مار دی۔ جگدیش مسکرا پڑا فریدی نے اسے بیٹھنے کا اشارہ کیا۔ اس کے ہاتھ سے فائل لے کر اس میں مشغول ہو گیا۔ حمید کے ذہن میں وہ سارا منظر گھوم گیا جس کے نتیجے میں وہ آج سر اور ہاتھوں پر پٹیاں بندھوائے ہسپتال میں پڑا تھا۔ کل صبح ابھی حمید بستر پر ہی تھا کہ فریدی نے اس کے رضائی ایک جھٹکے سے اٹھا کر پھینک دی۔ کیا یہ مصیبت ہے اب سونا بھی حرام ہے ۔ حمید نے کروٹ بدلتے ہوئے کہا۔

 

مزید مطالعہ کریں




Read Novel




No comments:

Post a Comment

Featured Post

Imran Series, Ankana, Mazhar Kaleem, عمران سیریز, انکانا, مظہر کلیم,

Imran Series, Ankana, Mazhar Kaleem, عمران سیریز , انکانا , مظہر کلیم,   عارف والہ سے افتخار حسین لکھتے ہیں آپ کے ناول انتہائی شوق سے پ...