Sunday, April 17, 2022

Imran Series, Shogi Pama, Complete Novel, Mazhar Kaleem, عمران سیریز, شوگی پاما, مکمل ناول, مظہر کلیم ,

 Imran Series, Shogi Pama, Complete Novel, Mazhar Kaleem, عمران سیریز, شوگی پاما, مکمل ناول, مظہر کلیم ,





کیپٹن شکیل بڑی مستعدی سے لیبارٹری والے میدان سے دور ایک درخت پر بیٹھا دوربین لگا کے ڈیوٹی دے رہا تھا۔ عمران کی کار اندر جاتے اس نے دیکھ لی تھی اور اس کی رپورٹ اس نے واچ ٹرانسمیٹر کے ذریعے ایکسٹو کو دے دی تھی۔ اب شام ہو رہی تھی اور وہ اس ڈیوٹی سے قدرے اکتا گیا تھا کیونکہ سارا دن درخت پر بیٹھے بیٹھے اس کے پٹھے اکڑ گئے تھے وہ چاہتا تھا کہ درخت سے اتر کر کچھ دیر کے لئے تہلے لیکن ایکسٹو کا حکم وبال جان کی طرح تھا۔ 


جب وہ ملٹری سیکرٹ سروس میں تھا تو اس نے ایکس ٹو کے بار میں کافی باتیں سنیں تھیں لیکن وہ ان سب کو افسانوں سے زیادہ اہمیت نہیں دیتا تھا۔ اس کا خیال تھا کہ اگر وہ ایکسٹو کی ماتحتی میں چلا جائے تو دو دن میں ایکسٹو کو نقاب سے باہر نکل  آنے پر مجبور کر دے گا لیکن اب جب وہ اتفاق سے ایکسٹو کی ٹیم میں شامل ہو گیا تھا تو اس کو وہ تمام افسانے حقیقت نظر آرہے تھے، ایکسٹو کے معاملے میں وہ ابھی تک کچھ بھی نہیں سمجھ سکا تھا۔ اس نے اپنے طور پر کوشش بھی کی تھی لیکن وہ قطعی ناکام رہا تھا، لیکن وہ اس ٹیم میں شامل ہو کر خوش تھا کیونکہ اس نے ایکسٹو کو بہت شاندار باس پایا تھا۔



مزید پڑھیں

No comments:

Post a Comment

Featured Post

Imran Series, Ankana, Mazhar Kaleem, عمران سیریز, انکانا, مظہر کلیم,

Imran Series, Ankana, Mazhar Kaleem, عمران سیریز , انکانا , مظہر کلیم,   عارف والہ سے افتخار حسین لکھتے ہیں آپ کے ناول انتہائی شوق سے پ...