Sunday, April 17, 2022

Imran Series, Sabulate Agar, Complete Nove, Mazhar Kaleem, عمران سیریز, سابولیٹ آگر, مظہر کلیم, مکمل ناول،

 Imran Series, Sabulate Agar, Complete Nove, Mazhar Kaleem, عمران سیریز, سابولیٹ آگر, مظہر کلیم, مکمل ناول، 



بلیک زیرو آج کل بے حد مصروف تھا کیونکہ عمران آج کل دارالحکومت سے باہر تھا اور دارالحکومت میں افرا تفری مچی ہوئی تھی۔ وزارت خارجہ کی ایک اہم ترین فائل چوری ہوچکی تھی اور مجرموں کا ابھی تک کوئی پتا نہیں تھا۔ اعلی سرکاری حلقوں میں کھلبلی مچی ہوئی تھی۔ سر سلطان اور سر رحمان سے لے کر پریذیڈنٹ تک بے چین تھے۔ تمام محکموں کی امیدیں ایکسٹو پر لگی ہوئی تھیں۔ ایکسٹو نے وعدہ بھی کیا ہوا تھا عمران ایک ممکنہ سراغ پر کوشش کر رہا تھا جو ہو سکتا غلط بھی ثابت ہو۔ بلیک زیرو نے اپنے ماتحت شہر میں پھیلادئے۔ تھوڑی تھوڑی دیر بعد ان کی رپورٹیں اس تک پہنچ رہی تھیں۔ ابھی تک کوئی قابل ذکر رپورٹ اس تک نہیں آئی تھی جسے وہ بنیاد بنا کر لائن آف ایکشن بناتا۔ 


اس وقت ٹیلیفون کے پاس بیٹھا انتہائی بے چینی سے صفدر کی کال کا انتظار کر رہا تھا۔ صفرد کو اس نے وزارت خارجہ کے دفتر میں سر سلطان سے کہ کر بھرتی کروایا تھا کیونکہ اس کے خیال میں فائل کا زبردست سائنٹیفک کیا گیا تھا لیکن مجرم ہر انتظام کا توڑ اپنے ساتھ لے کر آئے تھے۔ وہ ان کی بدقسمتی تھی کہ وہ جلد بازی میں آخری لمحے میں مار کھا گئے تھے۔ کسی کو پتہ بھی نہ چلا اور مجرم فائل لے کر چلتے بنے۔ اس کا مطلب تھا کہ اس فائل کے انتظامات کا راز دفتر خارجہ سے ہی افشاء ہوا تھا اس کی دو صورتیں ممکن تھیں ایک تو یہ کہ دفتر کا کوئی ملازم مجرموں کا ساتھی ہے یا مجرموں کو دفتر کے کسی ملازم کا ساتھ حاصل ہے۔ اس چیز کا پتا چلانے کے اس نے سر سلطان سے کہ کر صفرد کو وزارت خارجہ میں سیکنڈ کلاس آفیسر بھرتی کروایا تھا۔ صفدر کی ذہانت سے اسے امید تھی کہ وہ بہت جلد یہ معلوم کر لے گا کہ کیا صورت حال ہے۔


مزید مطالعہ کریں



No comments:

Post a Comment

Featured Post

Imran Series, Ankana, Mazhar Kaleem, عمران سیریز, انکانا, مظہر کلیم,

Imran Series, Ankana, Mazhar Kaleem, عمران سیریز , انکانا , مظہر کلیم,   عارف والہ سے افتخار حسین لکھتے ہیں آپ کے ناول انتہائی شوق سے پ...