Sunday, October 16, 2022

Imran Series, Basashi, Mazhar Kaleem, Novel, عمران سیریز, باساشی مظہر کلیم, ناول,

 Imran Series, Basashi, Mazhar Kaleem, Novel, عمران سیریز, باساشی مظہر کلیم, ناول,

 



محترم قارئین! آپ یقین کیجئے ناول لکھنا اتنا مشکل نہیں ہوتا جتنا پیش لفظ لکھنا۔ میں نے تو ہمیشہ یہی کوشش کی ہے کہ ناول بغیر پیش لفظ کے چھپ جائے مگر پبلشر صاحب کو ناول کی اتنی فکر نہیں ہوتی جتنی پیش لفظ کی۔ نجانے کس ستم ظریف نے یہ پیش لفظ کا سلسلہ شروع کر کے بے شمار مصنفین کی جان عذاب میں ڈال رکھی ہے۔ ابھی تو خدا کا شکر ہے کہ مسئلہ صرف پیش لفظ تک ہی محدود ہے ورنہ اگر زبر لفظ اور زیر لفظ لکھنا بھی  ساتھ ہوتے  تو ہم غریب مصنف کسی کا کیا بگاڑ لیتے۔ ویسے آجکل تو پیش لفظ لکھنا بھی ایک علیحدہ فن بنتا جارہا ہے اب تو بڑے بٹرے ادیب باقاعدہ پیش لفظ لکھنے کا کاروبار کر رہے ہیں۔


کئی بار اپنے پبلشر سے کہا ہے کہ بھئی ناول تو مجھ سے لکھوالیا کرو مگر پیش لفظ کسی اور سے۔ مگر صاحب زبردست نہ مرنے دے اور نہ جینے دے۔ ایک ہی جواب ہوتا ہے کہ نہیں صاحب پیش لفظ بھی اپ نے ہی لکھنا ہے اور لکھنا بھی ضروری ہے۔ یہاں تک کہ ناول بے شک لکھیں نہ لکھیں پیش لفظ ضرور لکھیں۔ شائد اس کی وجہ یہ بھی ہو کہ ناول لکھنے کی تو مصنف کو رائلٹی دینی ہوتی ہے جب کہ پیش لفظ مفت میں لکھا جاتا ہے اور مفت کی شراب تو قاضی جی بھی نہیں چھوڑتے۔ تو صاحب! نئے ناول باساشی (Basashi) مع پیش لفظ حاضر ہے۔ یہ ناول باساشی (Basashi) کیسا ہے؟ ظاہر ہے کہ میں نے تو اس پر محنت کی ہے مجھے تو اچھا لگنا ہی ہے اب آپ کو کیسا لگتا ہے۔ یہ پڑھنے کے بعد آپ کی رائے سے پتا چلے گا۔

 

(اس کتاب کے تمام نام، مقامات، کردار، واقعات اور پیش کردہ مناظر قطعی فرضی ہیں۔ کسی قسم کی جزوی یا کلی مطابقت محض اتفاقیہ ہو گی جس کے لئے پبلشر، مصنف اور پرنٹرز قطعی ذمہ دار نہ ہونگے۔)

 

نام کتاب، Book Name

باساشی،  Basashi

سیریز، Series

عمران سریریز، Imran Series

مصنف، Author

مظہر کلیم، Mazhar Kaleem

صفحات، Pages

187

حجم، Size

 

ناشر(ان)، Publisher(s)

اشرف قریشی، یوسف قریشی

Asharf Qureshi, Yousuf Qureshi

مطبع، Printers

4.6 MB

 

 

Read Novel Online

Download Novel

 

No comments:

Post a Comment

Featured Post

Imran Series, Ankana, Mazhar Kaleem, عمران سیریز, انکانا, مظہر کلیم,

Imran Series, Ankana, Mazhar Kaleem, عمران سیریز , انکانا , مظہر کلیم,   عارف والہ سے افتخار حسین لکھتے ہیں آپ کے ناول انتہائی شوق سے پ...