Imran Series, Radox, Mazhar Kaleem, Novel, عمران سیریز,راڈکس,
مظہر کلیم, ناول,
محترم قارئین! سلام مسنون۔ نیا ناول "راڈکس" (Rodox) آپ کے ہاتھوں میں ہے۔ اس ناول میں
عمران کا مقابلہ ایک ایسے ایجنٹ سے ہوا ہے کہ جو عمران اور پاکیشیا سیکرٹ سروس کو
اپنے لئے چیلنج سمجھتا تھا لیکن اس وقت اس ایجنٹ کی کیفیت دیکھنے والی تھی جب اس کی
موجودگی میں عمران اور اس کے ساتھی مشن مکمل کر لینے میں کامیاب ہوگئے اور اسے
موجودگی کے باوجود کانوں کان خبر نہ ہوسکی۔ ایسی حیرت انگیز سیچیوئیشن بالکل اس
محاورے "آنکھوں سے سرمہ چرا لینے" کے مطابق تھی لیکن ایسا ممکن کیسے
ہوا؟ یہ واقعی انتہائی دلچسپ اور حیرت انگیز ہے۔
مجھے یقین ہے کہ یہ منفرد ناول راڈوکس
(Radox) آپ کو پسند آئے گا۔ اپنی آراء سے مجھے مطلع کرتے رہا کریں کیونکہ
ناول پر آپکی لکھی ہوئی چند سطریں میرے لیے واقعی رہمنمائی کا باعث بنتی ہیں۔ ناول
کے مطالعہ سے پہلے اپنے چند خطوط اور ان کے جواب بھی ملاحظہ فرمالیں کیونکہ دلچسپی
کے لحاظ سے یہ بھی کسی طرح کم نہیں ہیں۔ ملتان سے ملک محمدرمضان اعوان لکھتے ہیں
"آپ کے ناولوں میں شستہ اور معیاری مزاح مجھے بے حد پسند ہے لیکن ایک شکائیت
بھی ہے کہ شروع سے لے کر آخر تک آپ کے تمام ناولوں کی پشت پر آپ کی ایک ہی تصویر
شائع ہو رہی ہے کیا اتنے سارے نوال لکھنے کے باوجود تبدیلی نہیں آسکی۔ محترم رمضان
اعوان صاحب۔ خط لکھنے اور شستہ اور معیاری مزاح پسند کرنے کا شکریہ۔ آپ نے جو شکایت
لکھی ہے وہ بھی شستہ اور معیاری مزاح کی ایک شاندار مثال ہے۔ اپ نے لکھا ہے کہ
اتنے سارے ناول لکھنے کے باوجود میری شکل میں تبدیلی نہیں آئی۔۔۔۔
(اس
کتاب کے تمام نام، مقامات، کردار، واقعات اور پیش کردہ مناظر قطعی فرضی ہیں۔ کسی
قسم کی جزوی یا کلی مطابقت محض اتفاقیہ ہو گی جس کے لئے پبلشر، مصنف اور پرنٹرز
قطعی ذمہ دار نہ ہونگے۔)
نام کتاب، Book Name |
راڈکس،
Radox |
سیریز، Series |
عمران سریریز،
Imran Series |
مصنف، Author |
مظہر کلیم، Mazhar Kaleem |
صفحات، Pages |
183 |
حجم،
Size |
5.5 MB |
ناشر(ان)، Publisher(s) |
اشرف قریشی، یوسف قریشی Asharf Qureshi, Yousuf Qureshi |
مطبع، Printers |
|
|
|
No comments:
Post a Comment